اسلام آباد سردار اختر مینگل سمیت بی این پی رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج

 


اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) اسلام آباد   تھانہ سیکرٹریٹ میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل  کے سربراہ سردار اختر مینگل سمیت بی این پی کے رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لیا گیا۔

سردار اختر مینگل اور ساتھیوں کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

مقدمہ  دہشتگردی سمیت 7 دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

مقدمہ جمیل احمد جوائنٹ سیکریٹری سینٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔

متن مقدمہ کے مطابق اختر مینگل کے ساتھ دیگر 5 افراد نے مسلح ہوکر سینیٹ ہال میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی۔

 جہانزیب مینگل ،اختر نواز نے مسلح ہوکر سیکیورٹی اسٹاف کو دھکے دیے۔ ملزمان نے زبردستی سینیٹ ہال میں اسلحہ سمیت گھسنے کی کوشش کی۔

اختر مینگل اور ان کے ساتھیوں کے پاس اسلحہ بھی تھا۔

ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post