پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ، دو بازیاب ہوگئے

 


بلوچستان ضلع کیچ سے دو افراد کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ جبکہ دو افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔ 


لاپتہ ہونے والوں کی شناخت نصرت ولد حسین اور داد دوست ولد ماسٹر حاصل کے ناموں سے ہوا ہے۔ 


ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد کو گذشتہ دنوں 30 اگست کو رات گئے پاکستانی فورسز نے تمپ کے علاقے کونشقلات سے حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔ 

علاوہ ازیں  پنجگور کے علاقے پروم سے لاپتہ ہونے والے مرتضی اور 13 سالہ شہسوار بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔ 


 

Post a Comment

Previous Post Next Post