تربت میڈیکل کالج کے طالبا کے ساتھ مل کرایک لائحه عمل طے کرکے شدید احتجاج کرینگے. بی ایس او


بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بی ایس او تربت زون کے ترجمان نے اپنے جاری کرده مزمتی بیان میں کہا ہے که مکران میڈیکل کالج میں آئے روز مسئلوں کے امبار لگے ہوئے ہیں انتظامیہ خواب خرگوش میں ہے. کالج انتظامیہ اپنے کرپشن کو چھپانے کے لیے مختلف حیلے بہانے بنا کر رفو چکر ہو کر غائب ہو جاتی ہے.



انھوں نے کہاہے کہ اس وقت بلوچستان کے مختلف میڈیکل کالجوں کی طرح نئے اسٹیبلش ہونے والے مکران میڈیکل کالج بھی کرپشن کی زد میں ہے جو انتہائی خراب صورتحال سے گزر رهی ہے اگر مزید اس طرح ہوا تو آنے والے وقت میں مکران میڈیکل کالج ایک تعلیمی کنڈر بن جائے گی.


ترجمان نے کہاہے کہ  کالج بنیادی ضروریات زندگی سے نہ صرف  محروم ہے  بلکہ دیگر ضروری ساز و سامان موجود ہیں، جس سے طالبعلم اپنی تعلیمی سفر کو اچھی طرح سے جاری رکھ سکیں. کالج میں بیس سے بائیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ جنریٹر کے ہوتے ہوئے ہو رہی ہے اور جنریٹر کھلے آسمان میں پڑا ہوا ہے ، ہم کالج انتظامیہ کو سخت الفاظ میں کہنا چاہتے ہیں کہ اگر کالج کے مسئلوں کو توجہ نہ دی گئ اور حل نہیں کئے گئے تو ہم میڈیکل کالج کے طالبعلموں کے ساتھ مل کرایک لائحه عمل طے کرکے شدید احتجاج کرینگے.


Post a Comment

Previous Post Next Post