پنجگور: دو بھائیوں کی جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین نے سی پیک روڈ کو بلاک کردیا



بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آج صبح پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے سگے بھائیوں صابر نور اور عابد کے اہلخانہ نے احتجاجاًسی پیک روڈ کو پنجگور کے علاقے سرادک زم زم ہوٹل کے مقام پر دھرنا دے کر بلاک کردیا۔

روڑ پر دھرنا کی وجہ سے کراچی پنجگور گوادر کیچ شال آنے جانے والی ٹریفک جام رہا ، جس سے دونوں اطراف سینکڑوں مسافر اور گاڑیاں پھنس کر رہ گئے،

 اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندؤں نے دھرنے کی مقام پر آکر اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ صابر نور اور اسکے بھائی عابد نور کو فوری طور پر بازیاب  کرائیں۔

لواحقین کی جانب سے اس سے قبل آج پریس کانفرنس بھی کی گئی جہاں انہوں نے انتظامیہ کو دو بجے کا وقت دیا کہ دونوں بھائیوں کو بازیاب کیا جائے بصورت دیگر احتجاجاً سی پیک روڈ کو بلاک کیا جائے گا۔

آپ کو علم ہے مذکورہ دونوں بھائیوں کو آج صبح پاکستانی فورسز نے پنجگور کے علاقے تارآفس میں چھاپہ مارکر حراست میں لیا تھا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post