خضدار ،قلات ،گوادر ،نصیر آباد دو خواتین سمیت 4 افراد قتل ایک زخمی

 


خضدار  تحصیل وڈھ کے علاقہ ٹک میں فائرنگ ایک شخص ھلاک ایک زخمی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل وڈھ کے علاقہ ٹک میں پرانی دشمنی کے بناپر  مسلح افراد نے فائرنگ کرکے  حاجی نور احمد شاہزئی مینگل نامی شخص  کو ھلاک اور دوسرے کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ۔ 

ھلاک اور زخمی کو سول ہسپتال وڈھ منتقل کرکے مقامی انتظامیہ تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ 

علاوہ ازیں   قلات کے علاقے دشت مغلزئی میں گزشتہ روز عبدالرحمن ولد عبد الحمید قوم نیچاری  نامی شخص نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر اپنی بیوی کا گلہ دبا کر قتل کر دیا  اور فرار ہوگئے۔ 

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزکی تلاش شروع کردیاہے۔

ادھر بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر نیا آباد ریک سے تشدد زدہ لڑکی کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ 

نعش کو ہسپتال گوادر منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے  گلے میں رسی ڈال کر قتل کر دیا گیا ہے۔ 

مقتول لڑکی بنیادی طور پر جاؤ آواران کی رہائشی ہے جو نیا آباد میں رہائش پزیر تھی۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ لڑکی منشیات کی عادی بھی تھی۔ گوادر پولیس کے مطابق ان کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

دریں اثناء جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود سندھ بلوچستان کے سرحدی پٹی کے علاقے عمرانی موڑ کے قریب نامعلوم ملزمان نے بلوچستان کے رہائشی اسکول ٹیچر اختر ڈومکی سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت کرنے پر ملزمان نے ڈنڈوں سے حملہ کرکے زخمی کردیا اور موٹر سائیکل اور 10 ہزار نقدی چھین کر فرار ہوگئے ۔

زخمی ہونے والے اسکول ٹیچر کو سول ہسپتال لایا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے سکھر  ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے ھلاک ہوگیا ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post