تربت ( نامہ نگار ) تربت کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں لاٹری انعامی تقریب کے دوران ایک کرولا گاڑی پر سوار تین مسلح افراد نے آکر ہوائی فائرنگ کی، جس کے باعث وہاں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ جان بچانے کے لیے بھاگ نکلے۔
بھگدڑ کے دوران میانداد ولد حبیب، سکنہ کوشک ملک آباد، اور فیصل خان محمد سکنہ سیٹلائٹ ٹاؤن گر کر زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں افراد کے ہاتھوں میں شیشہ لگنے سے زخم آئے۔
