بلوچستان کے علاقے تربت شاہی تمپ میں پاکستانی فوج نے چھاپہ مار کر داد شاہ ولد ماسٹر سلیم نامی نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
بتایا جارہاہے کہ مذکورہ نوجوان کو کل رات ایک بجے کے قریب تربت شاہی تمپ سے پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر غیر قانونی حراست میں لے کر بعد ازاں لاپتہ کردیا ہے۔