بی ایس او خاران زون کا اجلاس آرگنائزر عاطف فدا بلوچ، ڈپٹی آرگنائزر صفیع اللہ بلوچ، منتخب ہوگئے



بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن  خاران زون کی جانب سے سینئر باڈی اجلاس زیر صدارت ڈپٹی آرگنائزر صفیع اللہ بلوچ منعقد ہوا جس کے مہمان خاص مرکزی جونیئر وائس چیئرمین عامر نذیر بلوچ تھے۔

اجلاس کا آغاز شہداء بلوچستان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کیا گیا جس کی بعد علاقائی، ملکی اور بین الاقوامی سیاسی صورتحال، زونل رپورٹ، تنقیدی نشست و خاران میں بڑھتے ہوئے سیاسی بے چینی پر سیر حاصل بحث کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بلوچ قوم پرستی کے سیاست میں خاران گزشتہ نصف دہائی سے صف اول کا کردار ادا کر رہا ہے۔ شہر سے لیکر گاوں گاوں تک بلوچ قوم کے مسائل کو عوام کے سامنے لایا گیا اور سیاسی عمل کو مزید تقویت دیتے ہوئے خاران کے عوام میں سیاسی شعور کی بیداری نے جاگیرداری نظام کو جڑھ سے اکھاڑ پھینک دیا جس کے باعث خاران میں جاگیرداروں و مفاد پرست معتبرین کو سیاسی طور پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک دہائی سے خاران میں مختلف طریقوں سے قوم پرستی کے سیاست کو قدغن لگانے کیلئے باقاعدہ ایک فورس تشکیل دیا گیا ہے جس میں جو طلباء و طالبات قوم پرستی کے سیاست میں ملوث ہیں انہیں مختلف طریقوں سے ڈرا دھمکا کر دیوار سے لگایا جاتا ہے لیکن جب کوئی دوسرا شخص قوم پرستانہ نظریات سے اختلاف کرے تو انہیں سر پر بٹھا کر مکمل طور پر سپورٹ کرتے ہیں تاکہ ان سادہ لوح طلبہ و طالبات کو اپنے جھانسہ میں پھنسانا کوئی مشکل کام نہ ہو پائے جبکہ بی ایس او جیسے عظیم تنظیم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاتا کہ علم و شعور کی ابتدا بی ایس او کے سرکل سے جڑا ہوا ہے۔

اجلاس کے اختتام پر تمام ساتھیوں نے نئی آرگنائزنگ باڈی تشکیل دینے پر آمادہ ہوئے جس میں آرگنائزر عاطف فدا بلوچ، ڈپٹی آرگنائزر صفیع اللہ بلوچ، انفارمیشن سیکرٹری بالاچ بلوچ جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی میں رابعہ بلوچ، نائلہ بلوچ اور ندیم بلوچ متفقہ طور پر منتخب ہوئے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post