آواران: پاکستانی فورسز پر مسلح افراد کے حملے بعد فورسز کی جارحیت جاری، تاحال ہسپتال میں فوج موجود

 


بلوچستان ضلع  آواران شہر میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر رات کے  مسلح افراد کے حملے کے بعد پاکستانی فورسز کی فوجی جارحیت تاحال   جاری فوج ہسپتال میں ابتک موجود  ایمبولینس بڑی تعداد میں پہنچ گئی ہیں۔ 

پاکستانی فورسز  حملے کے بعد   آواران کے بازار سمیت مختلف سڑکوں کو بند کر دیا  جبکہ مقامی لوگوں کو گھروں میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی ، رات گئے آواران آنے والی گاڑیوں کو بھی روک دیا گیا ۔

بتایا جا رہا ہے کہ  حملے میں فورسز کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچا ہے ،جس کی وجہ سے  فورسز حواس باختہ  ہوکر مقامی لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں ۔ 

 تاحال مقامی لوگوں کو ہسپتال  نہیں چھوڑ  رہے ہیں ، ایسی اطلاعات آرہی ہیں کہ  اس وقت بھی  پاکستانی فورسز ہسپتال میں موجود ہیں ۔ 

آپ کو علم ہے مسلح افراد نے گذشتہ رات عشاء کے وقت کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایاتھا ۔ کافی دیر تک شہر دھماکوں اور فائرنگ سے گونج اٹھا تھا ۔ 



Post a Comment

Previous Post Next Post