کوہلو کیڈٹ کالج کوہلو میں طلباء کے درمیان لڑائیاں معمول بن چکا ہے، ذرائع کے مطابق کالج انتظامیہ نے سینئر شپ کے نام پر متعدد طلباء کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جس کی وجہ سے کیڈٹ کالج میں طلباء کے درمیان آئے روز لڑائی ہوتی ہے، نام ظاہر نہ کرنے کے شرط پر کیڈٹ کالج کے ایک طلباء نے صحافی کو بتایا کہ گزشتہ کیڈٹ کالج کوہلو میں طلباء کے درمیان لڑائیاں معمول بن چکا ہے، ذرائع کے مطابق کالج انتظامیہ نے سنیئر شپ کے نام پر متعدد طلباء کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جس کی وجہ کیڈٹ کالج میں طلباء کے درمیان آئے روز لڑائی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کیڈٹ کالج میں سیکنڈ ائیر کے طلباء نے جونیئر کلاس دسویں اور ساتویں جماعت کے طلباء پر ہاتھا پائی کی ہے جس کے باعث متعدد طلباء جزی طور پر زخمی ہوئے ہیں ، مگر کالج انتظامیہ نے سینئرٹی طلباء کیخلاف کارروائی کرنے کے بجائے جونیئر کلاس کے طلباء کو جبری طور پر معافی مانگوایا ہے اس کے علاؤا کیڈٹ کالج کوہلو میں طلباء کے درمیان لڑائیاں معمول بن چکا ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف کالج کا ماحول خراب ہو رہی ہے بلکہ آئے روز لڑائیوں سے خدانخوسہ کوئی بڑا سانحہ بھی ہو سکتا ہے۔
کیڈٹ کالج کوہلو کے طلباء نے ڈپٹی کمشنر کوہلو و دیگر ذمے داران سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیڈٹ کالج کوہلو طلباء کے درمیان کشیدگی کو حل کرکے سینئیرٹی کے طلباء کو کھلی چھوٹ نہ دیا جائے بصورت دیگر ہم کیڈٹ کالج کے سامنے دھرنا دیں گے۔