گوادر حق دو تحریک نے روڈ بلاک کر دیا،انتظامی دفاتر بھی جام کریں گے ،اعلان

 


گوادرحق دو تحریک بلوچستان نے ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ،حسین واڈیلہ کی قیادت میں اپنے مطالبات کے حق میں سربندن کراس پر مکران کوسٹل ہائی وے پر بلاک کردی۔

ٹریفک معطل ،مطالبات میں لاپتہ افراد کی بازیابی،بجلی کی فراہمی،ٹرالنگ کاخاتمہ،اداروں میں مداخلت کا خاتمہ شامل ہیں۔

دھرنا سے میونسپل کمیٹی گوادر کے چئیرمین ماجد جوہر،مرکزی سیکریٹری جنرل حفیظ کیازئی،ضلعی نائب چئیرمین حق دو تحریک ،سربندن کے چئیرمین نصیب نوشیروانی،ماہیگیر سیکریٹری ساجد امیتان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع گوادر کے عوام نے بڑی قربانیوں کے بعد ووٹ سے اپنے عوامی نمائندگی کا انتخاب کرکے ایک عام کارکن کو اپنا نمائندہ منتخب کیا،لیکن منتخب عوامی نمائندے کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔

ا نھوں نے کہاکہ ہم جمہوری جدوجہد پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں،یہ تحریک عوام کے مسائل کی بنیاد پر وجود میں آیا ہے،اس تحریک کو عوامی تائید حاصل ہے ،جب تک آئینی حقوق حاصل نہیں ہونگے،جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انھوں نے اعلان کیاکہ وائی چوک،گوادر پورٹ،ایکسپریس وے ،انتظامی دفاتر کو بھی جام کریں گے،حقوق حاصل کرکے رہیں گے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post