بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقہ ارباب غلام علی روڈ کلی دیبہ اللہ داد اسٹریٹ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے انڈسٹریل تھانہ کے تفتیشی ونگ میں تعینات سب انسپکٹر امان اللہ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔
ابتدائی معلومات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد گھات لگاکر سب انسپکٹر امان اللہ کے انتظار میں بیٹھے ہوئے تھے جیسے ہی امان اللہ اپنی گاڑی میں اللہ داد اسٹریٹ کے قریب پہنچے تو مسلح افراد نے فائرنگ کردی ۔
جس سے سب انسپکٹر امان اللہ موقع پر جا ن کی با زی ہا ر گئے ، جبکہ مسلح افراد موٹرسائیکل پر سوار ہوکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کی سیریس کرائم ونگ موقع پر پہنچ گئی جبکہ نعش کو سول ہسپتال شال منتقل کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں متعلقہ پولیس تحقیقات کررہی ہے ۔