پنجگور میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر 7 افراد کو قتل کر دیا،دوسرے واقع میں ایک اور شخص قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے خدابادان میں ایک گھر میں مسلح افرادنے گھس کر فائرنگ کر کے 7 افراد کو قتل کر دیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق نعشوں کو پنجگور ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،
ھلاک ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے ۔
فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
آخری اطلاع تک مزکورہ افراد کو قتل کرنے کی ذمہداری کسی نے قبول نہیں کی ہے مگر اس سے قبل ایسے ھلاکتوں کی ذمہداریاں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں یہ کہہ کر قبول کرتی آئی ہیں کہ مزکورہ افراد کا تعلق پاکستانی خفیہ اداروں اور فورسز سے ہے۔
علاوہ ازیں پنجگور کے علاقے پنچی تسپ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے امان اللہ ولد عطا اللہ نامی شخص ھلاک ہواہے ۔
پولیس نے نعیش کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا ہے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔