گوادر پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ5 میں سے 3 نوجوانوں کی شناخت بھی ہوگئی

بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر سے دو لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد پاکستانی فورسز خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہو گئے تھے  بقیہ تینوں کے نام بھی سامنے آگئے  ۔



تفصیلات کے مطابق گوادر نیو ٹاؤن کے مقام سے 27 ستمبر کی رات  پاکستانی  فورسز نے پانچ افراد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ  کردیا ، جن میں دو نوجوانوں کی شناخت لیویز کے اہلکار دودا خالد اور  زاکر ولد یقعوب کے ناموں  سے ہوا تھا تاہم بقیہ تین نوجوانوں کے نام سامنے نہیں آسکے تھے ۔ 


تازہ اطلاعات کے مطابق تینوں  نوجوانوں کی شناخت 17 سالہ طالب علم  معراج ولد نور بخش ، اعجاز ولد حسین اور ایوب ولد حمزہ سے سکنہ نیو ٹاون سے  ہوا ہے ، بتایا جارہاہے کہ چار نوجوان ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ذاکر ان کا دوست ہے ۔ 



بتایا جارہاہے کہ پرسوں رات گیارہ بجے ریاستی خفیہ ایجنسیوں کے لوگوں نے انھیں گوادر نیو ٹاون میں ایک دکان کے سامنے سے  گرفتار کر کے بعدازاں لاپتہ کردیا ۔ 

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے بنیادی طورپر جبری لاپتہ نوجوان دشت کے رہائشی ہیں مگر وہاں سے نکل مقانی کرکے  کرکے گوادر نیوٹاون میں رہائش پذیر ہیں ۔

 



Post a Comment

Previous Post Next Post