مند میں قابض ایف سی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کرکے 2 اہلکار ہلاک ایک کو زخمی کردیا ہے۔ بی ایل اے

 


بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ 2 ستمبر کو شام ساڑھے 6 بجے ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے مند بلوچ آباد میں قابض ایف سی کے اہلکاروں کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ بم کو ناکارہ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

انھوں نے کہاہے کہ حملے کے نتیجے میں ایف سی کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

ترجمان نے کہاہے کہ جس مقام پر ہمارے سرمچاروں نے فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنایا، یہاں بدنام زمانہ ایف سی کے اہلکار آئے روز ناکہ بندی کرکے نہتے بلوچ عوام کی تذلیل کرتے تھے۔

حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post