پنجگور میں موبائل ٹاور کو نذر آتش کیا ہے،بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پنجگور میں موبائل ٹاور کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے 30 اگست کی شب یوفون موبائل ٹاورز کو مشینری سمیت نذر آتش کردیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہےکہ پنجگور کے علاقے دازی مرگو کے مقام پر کل رات 12:30 بجے یوفون کمپنی کے موبائل ٹاور کے مشین اور سامان سمیت نذر آتش کرکے تباہ کردیا ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ پاکستان اپنے مواصلاتی نظام اور جدید ٹیکنالوجی کو بلوچ سرمچاروں کے خلاف استعمال کرنے کے لئے مختلف مقامات پر موبائل ٹاورز لگارہی ہے جن کا مقصد ٹریس کرنا ہے لیکن بی ایل ایف کی انٹیلیجنس اور ٹیکنیکل ٹیم ہمہ وقت متحرک رہ کر سرمچاروں کے ساتھ پاکستان کے مواصلاتی نظام کو نشانہ بنارہی ہے۔

بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور پاکستانی فوج کے انخلاء تک ریاستی تمام منصوبوں اور فوج پر متواتر حملے کرتی رہیں گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post