بلوچستان میں سیاسی کارکنوں کو زیر عتاب لانے اور حراساں کرنے کے لیئے فورتھ شیڈول کا استعمال قابل مذمت ہے ، نیشنل پارٹی



 نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بی ایس او پجار کے مرکزی چیئرمین بوہیر صالح سمیت متعدد سیاسی کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا  ہے کہ بلوچستان میں عملی طورپر مارشل لا نافذ ہے نام نہاد حکومتیں مکمل بے اختیار ہیں ۔ 


بلوچستان میں سیاسی کارکنوں کو زیر عتاب لانے اور حراساں کرنے کے لیئے وہ حربے استعمال کیئے جارہے ہیں جو بدترین آمریت میں بھی نہیں آزمائے گئے  


نیشنل پارٹی نے ہرفورم پر واضع موقف رکھا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ گفت و شنید  سے حل کیا جائے یہ مسئلہ فوج کشی اور قتل و غارت گری ، مقدمات سے حل نہیں ہوگا ۔


 اس لیئے ہوش کے ناخن لیتے ہوئے مار دھاڑ اور بلاجواز کی شیڈول بازی و مقدمات سے اجتناب کیا جائے اور سیاسی کارکنوں کے نام فوری طورپر فورتھ شیڈول سے نکال دیا جائے۔


آپ کو علم ہے فورتھ  شیڈول میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے بزرگ رہنما صبغت اللہ شاہ جی  ،کامریڈ وسیم سفر  کے علاوہ ،سول سوسائٹی کے کنوینر گلزار دوست اور حق دو تحریک کے رہنماوں کے سمیت 24  نام  شامل ہیں ۔ 



Post a Comment

Previous Post Next Post