ضلع دیر بالا میں طوفانی بارشوں کے دوران ایک گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے 12 افراد اپنی جان سے چلے گئے۔

 


 خیبر پختونخواہ کے ضلع دیر بالا کے علاقے پاتراک میدان میں جمعرات اور جمعہ  کے درمیانی شب مٹی کا تودہ گرگیا   جس کی زد میں ایک مکان بھی آ گیا۔مقامی لوگوں کے مطابق پہاڑ سے مٹی کا تودہ سرکنے کے باعث مکان کی چھت گر گئی اور گھر میں موجود تمام 12 افراد دب گئے۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے مقامی رہائشیوں کی مدد سے ملبہ ہٹایا اور چھت تلے دبے افراد کو نکالا جن کی موت ہو چکی تھی۔

خیبر پختونخواہ کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔ اور محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آج رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق پاتراک میں مکان کی چھت تلے دب کر مرنے والوں میں دو خواتین، ایک نوجوان اور 9 بچے شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک بھر میں طوفانی بارشوں کے باعث متعدد علاقوں میں ہنگامی صورتحال پیدا ہونے سے خبردار کیا ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post