پنجگور اللہ نذر کی جبری گمشدگی کے خلاف سی پیک رات سے بلاک، لواحقین کا دھرنا جاری ۔

 


پنجگور کے علاقے چتکان تار آفیس سے گزشتہ روز نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر اللہ نذر  والد خدا نظر کو ا ن کے دوکان سے  اسلح کے زور پر اغوا کر کے لے گئے ۔ جس کے بعد  لواحقین نے ان  کی جبری گمشدگی اور باحفاظت بازیابی کے لئے مین سی پیک روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک اور آمدورفت کیلئے بلاک کر دیا ۔ 

لواحقین نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہا ہےکہ وہ اس مسئلے کو سنجیدگی کے ساتھ حل کریں اور اللہ نذر کو بازیاب کریں ۔ 

انھوں نے کہاہے کہ ہم پنجگور کے غیور عوام اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس درد کو اپنا درد سمجھ کر ان کے الخانہ کے ساتھ دیں اور ان کو اس جبر سے نجات دلائیں. 



لواحقین  کے مطابق اس سے پہلے بھی اللہ نذر  کے دو بھائیوں جہانزیب اور شاہ نظر کو کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے کچھ سال پہلے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا  اور ان پر ناجائز اور جھوٹے مقدمات لگا کر انہیں بعد ازاں  منظر عام پر لایا گیا تھا .


Post a Comment

Previous Post Next Post