بیس گھنٹے جاری رہنے، 130 دشمن اہلکار ہلاک کرنے کے بعد آپریشن ھیروف کامیابی کے ساتھ مکمل - بی ایل اے

 


 بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاہے کہ  پچیس اگست کو شروع ہونے والے بلوچ لبریشن آرمی کی فدائی آپریشن ھیروف کی کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔ 

انھوں نے کہاہے کہ آپریشن ھیروف کے تحت دشمن کے بیلہ کیمپ پر مجید بریگیڈ کی فدائین نے قبضہ اور بلوچستان بھر کے مرکزی شاہراہوں پر ایس ٹی او ایس اور فتح اسکواڈ نے ناکہ بندی کرکے اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔ 

آپریشن ھیروف کے دوران دشمن فوج کے بیلہ کیمپ کو بی ایل اے کی مجید بریگیڈ بیس گھنٹوں تک اپنے کنٹرول میں رکھتے ہوئے 68 دشمن اہلکار ہلاک کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ بی ایل اے کے یونٹ فتح اسکواڈ اور ایس ٹی او ایس 62 فوجی اہلکار ہلاک کرتے ہوئے بارہ گھنٹوں تک بلوچستان کے تمام مرکزی شاہراہوں پر ناکہ بندی کرکے اپنے کنٹرول میں رکھا۔ مجموعی طور پر 130 دشمن اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی کیئے گئے 

انھوں نے کہاہے کہ آپریشن ھیروف کے مقاصد مکمل ہونے کے بعد تمام شاہراہوں کی ناکہ بندی ختم کرکے کھول دیئے گئے ہیں اور بیلہ کیمپ پر قبضے کے مقاصد  حاصل کرکے، آپریشن کے اختتام کا اعلان کرتے ہیں۔ 

تفصیلی بیان میڈیا میں جلد جاری کی جائیگی


Post a Comment

Previous Post Next Post