زامران پاکستانی میجرنے علاقہ مکینوں کو بلاکر علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا،علاقہ مکینوں کا انکار



کیچ کے علاقہ زامران میں  کٹگان زامران فوجی کیمپ  کی پاکستانی حواس باختہ  میجرنے اھلیان زامران کو اپنے ہاں بلاکر دھمکی دی ہےکہ علاقہ مکین یہاں سے فورا ہجرت کرکے یہ علاقہ خالی کریں کیوں کہ فورسز کو  علاقہ مکینوں پر یقین نہیں ہے کیوں کہ وہ بلوچ ہیں ،کہیں سرمچاروں کی فورسز پر حملے کروانے میں مدد نہ کریں ۔ 

 ذرائع کے مطابق مزکورہ حواس باختہ میجر نے معززین کو بات کرنے کی موقع تک نہیں دیئے اور خود مٹھو کی طرح جو اوپر سے اس کے کھوپڑی میں ڈالاگیا تھا وہ دھمکی آمیز لہجے میں باہر نکال دیئے ۔ 

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ  میجر نے اھلیان وطن زامران کو ترک وطن کرنے پرمجبورکرنے کی کوشش کرتے ہوئے  مزید یہ بھی کہا کہ اگر زامران خالی نہیں کریں گے تو میں سختی کرنے پر مجبور ھوجاؤں گا.

علاقہ مکینوں نے کہاہے کہ میجر کی جگہ آرمی چیف وزیر اعلی یا کوئی وزیر اعظم بھی آکر دھمکی دے کہ وہ اپنا علاقہ خالی  کرکے چلے جائیں تو وہ آخری دم تک اپنا علاقہ  نہیں چھوڑیں گے۔ چاہئےانھیں جبری لاپتہ یا جعلی مقابلوں میں مارا جائے جیسے میجر موصوف ببانگ دھل کہہ رہے ہیں ۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ  پاکستانی فورسز بمدوق کے زور پر غیر قانونی جس طرح اور لوگوں کو اغوا کرتےاور  مارتے ہیں ،انھیں قبول ہے مگر ظلم کے سامنے نہیں جھکیں گے ۔ 



Post a Comment

Previous Post Next Post