کراچی خفیہ اداروں اور پولیس کے ہاتھوں 2 بلوچ طالب علم جبری لاپتہ

کراچی  لی مارکیٹ سے پاکستانی پولیس خفیہ اداروں نے 2 نوجوانوں کو جبری لاپتہ کردیا ۔ 



تفصیلات کے مطابق کراچی آٹھ چوک سے گزشتہ رات 9 ساڑھے نوبجے کے قریب کراچی پولیس اور پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حسنین ولد خالد سکنہ   بلوچ آباد کیچ مند اور  رحمان ولد اسلم سکنہ پیشین مغربی بلوچستان  کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے ۔ 

خاندانی ذرائع کے مطابق علاقائی تھانہ  میں مذکورہ طالب علموں کے بارے  معلومات لینے گئے جہاں پولیس نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ خفیہ ادارے اٹھا لیے ہونگے ۔ 

لواحقین کا کہنا ہے کہ دونوں کے فون نمبر کچھ دیر کیلے کھلتے اور پھر خاموش ہوجاتے ہیں۔ 





Post a Comment

Previous Post Next Post