بلوچستان مختلف علاقوں میں بم حملے اور ناکہ بندی کا سلسلہ جاری ، کوہ سلیمان سے متعدد افراد اغوا



  بلوچستان بھر میں سنیچر اور اتوار کے درمیانی شب شروع ہونے والے سلسلہ وار حملے تاحال جاری ہیں ۔

 ضلع سبی سے اطلاعات کے مطابق سبی لم جی کے مقام پر ٹرین پٹری کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے جبکہ اسی علاقہ میں کڑک کے مقام پر  فورسز کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے-

دوسری جانب کوہ سلیمان موسی خیل کے قریب ناکہ بندی کے دوران مسلح افراد نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے جو بلوچستان سے پنجاب شہر فیصل آباد کی جانب سفر کررہے تھے۔

 بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نو تال کے مقام پر پاکستانی فورسز سے پوسٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا ہے ۔

حملے کے دوران فائرنگ اور بم دھماکوں کی آواز شہر میں دور دور تک سنائی دی گئی ہے۔

ادھر بالگتر سے اطلاعات ہیں کہ تربت تا پنجگور سی پیک روڈ پر بالگتر کے مقام پر مسلح افراد کی ناکہ بندی جاری ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post