بولان شاہراہ بدسدستور بند، چھ نعشیں برآمد

 


بلوچ لبریشن آرمی کی آپریشن ھیروف جاری، بولان سمیت گردونواح میں ناکہ بندی و حملوں کے اطلاعات ۔

اطلاعات کے مطابق ریسکیو حکام کو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر کے مختلف مقامات سے چھ نعشیں ملی ہیں جنھیں انتظامیہ نےتحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ہے-

حکام کے مطابق مذکورہ افراد کو رات گئے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے،جن  کی شناخت کا عمل جاری ہے-

دریں اثناء بولان ڈھاڈر کے قریب ابتک شاہراؤں پر مسلح افراد کی موجودگی اور شاہراہوں کی بندش کی اطلاعات ہیں-

دوسری جانب بلوچ لبریشن آرمی نے آپریشن ھیروف کے تحت بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح بولان و گردنواح میں متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جبکہ تنطیم کے مطابق انکے ارکان کی جانب سے مختلف شاہراؤں پر ناکہ بندی تاحال جاری ہے-


 

Post a Comment

Previous Post Next Post