مستونگ تھانہ کو مسلح افراد نے جلادیا

  


 مستونگ کھڈکوچہ بدرنگ تھانے کو مسلح افراد نے  آگ لگائی ۔ واقع کی اطلاع پر  لکپاس ٹنل کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے دونوں جانب سے بند کردیا گیا۔ 

مستونگ کے علاقے بدرنگ میں شال کراچی شاہراہ پر  واقع  تھانہ  کو مسلح افراد نے آگ لگا  کر جلادیا ،بعد ازاں  فرار ہوگئے ۔ 

 ڈی جی لیویز نے بتایا کہ علاقے اور شاہراہ پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ کارروائی کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

 شال کراچی شاہرا پر ٹریفک بحال کردی گئی ہے۔ 

مستونگ لیویز ترجمان کے مطابق شال کراچی شاہراہ ٹریفک کے لئے بحال ہے، ڈپٹی کمشنر مستونگ سید سمیع اللہ آغا اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمد اکرم حریفال اور دیگر موقع پر موجود ہیں۔





Post a Comment

Previous Post Next Post