بلوچستان میں فائرنگ اور حادثات میں 4 بچوں سمیت 12 قتل اور ھلاک



بلوچستان ضلع  پنجگور جاوید کمپلکس کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں دوسرے زخمی بھی زندگی کی بازی ہار گیا پولیس کے مطابق عرفان ولد غلام رسول ہسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاکر ھلاک  ہوگیا۔

 واضح رہے عرفان اور سجاد کو نامعلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کردیا تھا جب وہ اپنی گاڑی میں بازار سے گھر جارہے تھے دونوں مقتولین کا تعلق پنجگور کے علاقے سراواں سے ہے سجاد پیشے کے اعتبار سے فٹبالر تھے۔

 ادھر ڈیرہ مراد جمالی، منجھوشوری پولیس کے علاقے میں نامعلوم افراد نے منجھو برادری کے تین افراد کو بے دردی سے قتل کرکے لاشیں منجھوشوری بیرون کے علاقے کچے میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔ 

واقعہ کے بعد منجھوشوری پولیس نے نعشوں کو شناخت کےلیئے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی لایا جن کی شناخت علی نواز منجھو حسین منجھو اور الہی بخش منجھو کے ناموں سے کیا گیا ہے ۔  جبکہ منجھوشوری پولیس قتل کی وجہ معلوم نہیں کرسکی ہے موقع سے نیا موٹرسائیکل بھی برآمد ہوا ہے۔

دوسرے واقعہ میں پولیس تھانہ نوتال کے علاقے لانڈھی شریف میں مسلح افراد نے کھیتوں میں کام کرنے پر اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک شخص کو  ہلاک ایک کو  زخمی کردیا  اور فرارھوگئے ۔ 

تیسرے واقعہ بھی نوتال کے علاقے میں پیش آیا ٹرک ڈرائیور سیف اللہ بھی جانبحق ہوگیا ہے ۔

ادھر حب ریور روڈ موچکو پولیس تھانہ کراچی ایریا میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی جاموٹ قومی اتحاد حب کے صدر محمد اسماعیل جاموٹ اور صلاح الدین پر فائرنگ جس کے نتیجے میں صلاح الدین گولیاں لگنے سے موقع پر ھلاک ہوگیا۔

 مقتول کی نعشیں کراچی ہسپتال منتقل کردیا گیا اور اسماعیل جاموٹ کے زخمی ہونے کے اطلاعات موصول ہوئے ہیں ۔ 

علاوہ ازیں وڈھ کے علاقہ وھیر میں موٹر سائیکل اور ایمبولینس کی آپس میں تصادم۔ موٹر سائیکل سوار دو افراد ھلاک ہوگئے۔ 

زرائع کے مطابق ھلاک افراد جنید شاہد ولد غلام اللّٰہ اور مزمل احمد ولد عبیداللہ دونوں کا تعلق وڈھ کلی حاجی پیر محمد سے ہے۔

دریں اثناء  تربت کے علاقے بالگتر میں چار بچے ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ،جاں بحق ہونے والوں میں ابوبکر ولد رحمت اللہ، یعقوب ولد رحمت اللہ، کلثوم بنت رحمت اللہ اور محبوب ولد مینگل شامل ہیں جن میں تین سگے بہن بھائی ہیں ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post