بلوچستاں کے صنعتی شہر حب پیرکس صالح شیخ گوٹھ کے قریب سے زمین میں دفنا ہوئے 4 نعشیں برآمد ہوئے ہیں ، یہ بات ہے امام بخش بلوچ ڈی ایس پی حب سرکل نے جاری بیان میں کہی ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ نعشیں تازہ دفنائے ہوئے ہیں انہیں پولیس نکال رہی ہے ، نعشیں چار ہیں، ان میں سے ابھی تک ایک نعش نکالی گئی ہے۔
مزید نعشیں نکالنے کے بعد شناخت کیلے ہسپتال پہنچادیئے جائیں گے۔ جس کے بعد مکمل تفصیلات جاری کردیئے جائیں گے۔
آپ کومعلوم ہے خضدار اور شال سے 4 جبری لاپتہ افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں ملی ہیں جنھیں فورسز نےجعلی مقابلوں میں ھلاک کیا ہے ۔ بتایا جارہاہےکہ مجموعی نعشیں 6 ہیں ۔
خضدار سے لاپتہ افراد کے نعشوں کے حوالے سے متضاد بیانات مل رہے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ انھیں بولان میں ماراگیا ہے۔