خضدار میں دو قبائل کے درمیان لڑائی جھگڑا ایک شخص ھلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق خضدار کی سب تحصیل آڑینجی میں دو قبائل کے درمیان لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص محمد خان ھلاک ہوگیا۔
ریسکیو حکام نے نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھا ری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لے لیا مزید کارروائی جا ری ہے۔
علاوہ ازیں دکی میختر بازار میں مسلح ڈاکووں کا بینک کو لوٹنے کی کوشش دکی بینک کے سیکورٹی گارڈ کی مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک سیکورٹی گارڈ محراب حمزہ زئی موقع پر ھلاک جبکہ بینک منیجر اقبال اچکزئی شدید زخمی ہوگئے ۔
مسلح ڈاکو فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیویز کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا ڈاکوؤں کی تلاش جاری
اس طرح شال اسپینی روڈ پر نامعلوم افراد کی پولیس کے ایگل اسکواڈ پر فائرنگ ایک اہلکار زخمی، ایک حملہ آور گرفتار ۔
ایگل اسکواڈ گشت پر تھی کے ان پر فائرنگ کی گئی علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ادھر ڈیرہ اللہ یار دولت پور قومی شاہراہ پر وین اور کار میں ٹکر نتیجے میں جعفرآباد کا رہائشی کار سوار قاسم رند اور اسداللہ رند نامی دو افراد موقع پر ھلاک اور وین میں سوار 11 سے زیادہ مسافرزخمی ہوگئے اور زخمیوں اور ھلاک افراد کو دولت پور پولیس نے پہنچ کر رورل ہیلتھ سینٹر دولت پور منتقل کردیا گیا ۔
دولت پور اسپتال میں ڈاکٹر اور سہولت نہ ہونے کے سبب نواب شاہ اسپتال منتقل کیا جارہا ہے اس دوران حادثے کی خبر شہریوں کی جانب سے سنتے ہی بڑی تعداد میں دولت پور ہسپتال پہنچ گئے ۔ دولت پور ہسپتال میں سہولت نہ ہونے کے سبب شہریوں نے احتجاج کیاگیا
دریں اثناء بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیاجبکہ متعدد علاقوں میں سیلابی ریلوں کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آنے سے آمدورفت معطل ہوگئی۔محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق منگل کو شال ،زیارت،مستونگ،جھل مگسی،جعفرآباد،اوستہ محمد،آواران ،لسبیلہ سمیت ملحقہ علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری رہاضلع مستونگ کے علاقے دشت میںایک ٹریکٹر ٹرالی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیاکوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بارش کے باعث پانی جمع ہوگیاجبکہ شابان اوراوڑک کے علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
زیارت میں کان ندی میں طغیانی کے باعث کوئٹہ زیارت روڈ پر ٹریفک معطل ہوگئی آواران میںتیران ندی میں سیلاب کے باعث آواران جھاﺅ روڈ بند ہوگیاجبکہ خضدارسے جھل مگسی جانے والاایم 8موٹروے شاہراہ بھی بند ہوگئی کوئٹہ سے کولپور کے درمیان بھی سیلابی ریلوں کے باعث ٹریفک معطل ہے دوسری جانب این ڈی ایم اے نے سبی ،زیارت،کوہلو،بارکھان ،ڈیرہ بگٹی ،کوئٹہ ،قلات،خضدار،جعفرآباد،آواران ،پنجگور،واشک ،مستونگ میں31اگست تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔