خاران شہر چیف چوک سے دو نوجوان بھائی جبری لاپتہ، لواحقین کا دھرنا ، فائرنگ میں ایک شخص قتل ۔
تفصیلات کے مطابق خاران شہر چیف چوک پر واقع دکان سے نوجوان بھائیوں کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔
واقع کے بعد ان کے لواحقین نے خواتین بچوں سمیت نے احتجاجاً خاران ریڈ زون ایریا کو بلاک کردیا اور دونوں نوجوانوں کی بازیابی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
علاوہ ازیں خاران شہر کلان میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے غلام حسین ولد شاہ دوست قوم ملازئی ساکن کلی کشمیر خاران نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
قتل کی وجہ ذاتی دشمنی بتائی جارہی ہے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔