خضدار پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ 3 نوجوانوں کی مسخ شدہ نعشیں برآمد
علاقائی ذرائع کے مطابق جون 2024 کے آواخر میں خضدار کے علاقے بازگیر سے سعید ولد عبدالنبی غلامانی کو پاکستانی فورسز نے جبراً حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا۔ جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی بھی طرح کے معلومات نہیں مل سکے تھے۔ آج انکی مسخ شدہ نعش خضدار کے علاقے کھنڈ سے برآمد ہوا ہے۔
دوسرے نعش کی شناخت ضلع خضدار کے رہائشی نعیم الدین شیخ کے نام سے ہواہے جنھیں ریاستی اداروں کے اہلکاروں نے کچھ ماہ قبل جبراً لاپتہ کیا تھا ۔
علاوہ ازیں ضلع خضدار کے رہائشی اور لیویز اہلکار فیاض جتک ولد کریم بخش کی نعش شال سے ملا ہے انھیں بھی پاکستانی فورسز نے جعلی مقابلے میں ھلاک کیا ہے ۔
بتایا جارہاہے کہ 13 جولائی کے دن خضدار مین آر سی ڈی شاہراہ سے ریاستی اداروں کے اہلکاروں نے فیاض جتک کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایاتھا ۔ جس کی مسخ شدہ نعش گزشتہ روز شال سے برآمد ہوا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے جعلی مقابلوں میں مارے جانے والے لاپتہ افراد کی تعداد 6 ہے ، تاہم 3 کی تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں ۔