شہدائے بلوچستان کی یاد میں بی این پی کی جانب سے تعزیتی ریفرنس کا انعقادکیا گیا



کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام پریس کلب شال میں شہدائے بلوچستان شہید بابو نواب نوروز خان زھری ،انکے فرزند ساتھیوں ،شہید گلزمین حبیب جالب بلوچ ،شہید ملک نوید دیوار ،شہید آغا ورنا نوروز بلوچ ،شہید حاجی لیاقت مینگل ،شہید ناصر جان بلوچ ،شہدائے آواران ،شہید سمیر بلوچ اور شہید عمر بلوچ کے برسی کی حوالے سے منعقدہ مشترکہ تعزیتی ریفرنس سے بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈوکیٹ ،بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل صمند بلوچ ،بی این پی کے مرکزی فنانس سیکرٹری اختر حسین لانگو،مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ ،مرکزی خواتین سیکرٹری شکیلہ نوید دیوار ،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر بی این پی شال غلام نبی مری ،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین آغا خالد شاہ دلسوز ،چیرمین واحد بلوچ ،بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے ممبر بیبرگ بلوچ بی ایس او کے ضلعی آرگنائزر کبیر بلوچ ،بی این پی کے ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ،حاجی محمد ابراھیم پرکانی اور مولانا محمد عیسی نے خطاب کیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post