بلیدہ: پاکستانی فورسز بڑی تعداد میں جمع، فوجی آپریشن کا خدشہ

 


ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ میں پاکستانی فورسز بڑی تعداد میں جمع ہورہے ہیں جس سے فوج کشی کا خدشہ ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کا ایک بڑا قافلہ تربت سے بلیدہ پہنچ گیا ہے جس سے مقامی لوگ خوف زدہ ہیں۔ خدشہ ہے کہ بلیدہ اور زامران کے علاقوں میں پاکستانی فورسز فوج کشی  کریں گے۔

یاد رہے دو روز قبل 19 جولائی کی صبح پاکستانی فورسز کی چالیس گاڑیوں کا قافلہ زامران میں آپریشن کے لئے جا رہا تھا کہ مسلح افراد نے قافلے کو آئی ای ڈی بم حملے میں نشانہ بنایا، جس میں ایک جونئیر آفیسر سمیت پاکستانی فورسز کے آٹھ اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ 

حملے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں پاکستانی فورسز کی ایک گاڑی کو مکمل طور پر تباہ ہوتے دیکھا گیا تھا ۔ 

تاہم پاکستانی فورسز کے ترجمان آئی ایس پی آر نے حملے کی تصدیق نہیں کی۔

اس حملے کی زمہ داری بلوچستان میں متحرک بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے قبول کی تھی اور کہاتھا کہ تمام سوار اہلکار ھلاک ہوگئے ہیں ۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post