ہرنائی میں اہم مخبر محمد رسول اور اس کے دست راست کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے



بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ 29 جولائی کو دو مختلف حملوں میں ہمارے سرمچاروں نے ہرنائی میں پاکستانی فوج و ایجنسیوں کے ایک آعلی سطح مخبر محمد رسول اور اس کے دست راست مزار خان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

انھوں نے کہاہے کہ گزشتہ روز 29 جولائی کو سرمچاروں نے ڈی سی گارڈن کے قریب فائرنگ کرکے پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے ایک آعلی سطح مخبر محمد رسول ولد محمد عمر کو ہلاک کیا۔ مذکورہ آلہ کار ہرنائی و منسلک علاقوں میں مخبری سمیت ہر طرح کے قوم و تحریک دشمن سرگرمیوں کا حصہ رہ چکا ہے۔ فوجی آپریشن، گھروں پر چھاپوں سمیت لوگوں کو قابض فوج و خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبراً اغواء کرنے اور بعض نوجوانوں کی شہادت میں برائے راست ملوث تھا۔ محمد رسول کافی عرصہ سے تنظیم کے نشانے پر تھا جسے گزشتہ روز سرمچاروں نے اس کے انجام تک پہنچا دیا۔

ترجمان نے کہاہے کہ اس کے علاوہ 17 جولائی کو سرمچاروں نے ہرنائی میں فائرنگ کرکے محمد رسول کے دست رات مزار خان ولد وزیر خان کو ہلاک کیا تھا۔ قابض اداروں کی ایماء پر مزار خان محمد رسول کے ساتھ مل کر ذکر کردہ تمام قوم دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

ہرنائی میں پاکستانی فوج و ایجنسیوں کے متعدد ضمیر فروش آلہ کار ہمارے نشانے پر ہیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post