کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی رہنماؤں کے وفد کی ثنا بلوچ کی قیادت میں لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے ملاقات کی اور دھرنا میں شرکت کی۔
وفد میں غلام نبی مری ، موسیٰ بلوچ ، احمد نواز بنگلزئی ،شکیلہ دہوار، شمائلہ اسماعیل اور دیگر شامل تھے۔
اس موقع پر وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ ،وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ، وی بی ایم کے رہنما حوران بلوچ، بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما بیبو بلوچ ،بیبرگ بلوچ، اور ظہیر بلوچ سمیت دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین سے گفت و شنید اور اظہار یکجہتی کی۔