شالکوٹ ( نامہ نگار ) ضلع گوادر کے علاقے شادی کور سے دو سوراب اور وڈھ سے دو افراد جبری لاپتہ ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر سرد دل خان ولد شیر خان اور حاتر ولد میردوست نامی دو نوجوانوں کو ان کے گھروں سے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا۔
اہلِ خانہ کے مطابق رات گئے دو گاڑیاں اور پانچ موٹر سائیکلیں ان کے گھر کے باہر رُکیں سرد دل کوگھر اور حاتر کو کھیتوں سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔
دریں اثناء وڈھ میں نامعلوم مسلح افراد نے غلام سرور مینگل نامی شخص کو وڈھ کے شہری ایئریا سے نامعلوم مسلح افراد اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔
جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے ۔

