بلوچستان مختلف اضلاع میں مسلح تصادم اور دیگر واقعات میں 7 افراد ھلاک 2 زخمی

 


ڈیرہ بگٹی سوئی کے نواحی علاقے دلبر مٹ میں ہوتکانی قبیلے کے مسوانی اور لالیزی ٹکر کے درمیان لڑائی تین افراد قتل دو زخمی ہوگئے ۔

بتایا جارہاہے کہ مسوانی کے کچھ لوگ شاری دربار سے آ رہے تھے کہ جنگھیان اوٹغ کے مقام پر لالیزی نے گھات لگا کر ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بگن ولد عبداللہ اور زین ولد یعقوب نامی دو افراد  موقع پر ھلاک ہوگئے ،جبکہ جوابی فائرنگ میں لاغری ہوتکانی نامی شخص ھلاک اور دو افراد  زخمی  ہوگئے ۔ 

اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ موقع واردات پر پہنچ کر نعش اور زخمیوں کو تحویل میں لیکر واقع کی تفتیش شروع کردی ۔ 

اس طرح کوئٹہ  کے علاقے شالکوٹ تھانہ کے ایریا سعادت مارکیٹ میں نامعلوم ٹو ڈی میں سوار نقاب پوش ملزمان نے کرولا گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔جس کے نتیجے میں عزیز الله ولد حضور بخش شاہوانی سکنہ مشرقی بائی پاس شال ھلاک جبکہ  حاجی علی گل لاشاری نامی شخص زخمی ہوگیا ۔ 

 ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات پرانی دشمنی بتائی جاتی ہیں۔

علاوہ ازیں حب  گڈانی اسٹاپ کے قریب برساتی نالے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،شناخت کیلئے حب اسپتال منتقل کردیا گیا اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق مینRCDشاہراہ گڈانی بس اسٹاپ کے قریب سے گزرنے والی برساتی نالے سے ہفتہ کے روز 30سالہ ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کر کے شناخت کیلئے جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب منتقل کردیا  گیا  اور شناخت نہ ہونے کے سبب لاش ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ کراچی منتقل کردیا گیا، متوفی نشے کا عادی بتایا جاتا ہے۔

دوسری جانب ساحلی شہر گوادر سے بھی ایک لاش ملی ہے۔ جس کو شناخت کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے گوادر اسپتال انتظامیہ نے لاش کو اسپتال کے پیچھے کھلی آسمان کے نیچے رکھ دی ہے۔

تاہم لاش کی شناخت ابتک ممکن نہیں ہوسکا ہے ناہی انتظامیہ نے اسپتال عملے کی اس غیر ذمہ دارانہ عمل پہ کوئی ایکشن لی ہے۔

دریں اثناء  چاغی پیشک زردکان کے قریب پل کے نیچے سے تین روز پرانی نعش برآمد ہوا ہے۔ نعش کو ہسپتال منتقل کیا گیاہے، پولیس اور لیویز مزید تفتیش کررہے ہیں۔




Post a Comment

Previous Post Next Post