بلوچ ماؤں بہنوں کی تذلیل سے بلوچستان کے امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا – محمود خان اچکزئی

 


بلوچ خواتین اور ریلی پرپولیس کی تشدد لاٹھی چارج آنسو گیس اور فائرنگ کا مزمت کرتے ہیں۔ یہ بات تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی صدر و پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے جاری پیغام میں کیاہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ  بلوچ پر امن خواتین اور ریلی کے پر امن شرکا پر پولیس کی تشدد، لاٹھی چارج، آنسو گیس اور فائرنگ کی بھرپور پر الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس طرح کے بزدلانہ عمل سے بلوچستان میں امن کو مزید خراب ہونے میں دیر نہیں لگے گی بلوچستان کا مسئلہ سیاسی مسئلہ ہے اس کو سیاسی انداز میں حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا ہےکہ طاقت کے استعمال سے بلوچستان کے عوام میں ریاست سے مزید نفرت میں اضافہ ہوگا اور اگر اس طرح ریاست کی طرف سے بلوچ ماﺅں اور بہنوں کی تذلیل جاری رکھا گیا تو بلوچستان میں امن کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post