بلوچستان ضلع گوادر میں واقع فورسز چیک پوسٹ سے پاکستانی فورسز نے قادر بخش ولد حاجی رحیم داد سکنہ دز پروم پنجگور نامی نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔
آپ کو علم ہے جبری گمشدگیوں کے خلاف اس وقت شال ریڈ زون میں دھرنا جاری ہے ، جبکہ آج شام کیچ کے مرکزی شہر تربت میں جبری گمشدگیوں کے خلاف ریلی اور تیسری بار دھرنا دیا جارہاہے ۔ مگر دوسری جانب پاکستانی فورسز ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں اور غیر قانونی لوگوں کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔