بلیدہ بم حملے میں ھلاک و زخمی اہلکاروں کے ریسکیو کیلئے ہیلی کاپٹر پہنچ گیا۔




 کیچ کے علاقے بلیدہ  مہناز ، ظہور بلیدی کے گھر کے قریب گزشتہ دوپہر کو   پاکستانی فورسز کے قافلے پر موٹرسائیکل میں نصب  ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ھلاک زخمی اہلکاروں  کو لے جانے کیلے شام کے وقت ایک ہیلی کاپٹر  پہنچا  ۔

علاقائی ذرائع سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد پاکستانی فورسز کے زخمی و ہلاک اہلکاروں کی ریسکیو کیلئے علاقے میں ہیلی کاپٹر آیا تھا اور انھیں اٹھاکر لے گیا مگر میڈیا میں حسب سابق کوئی خبر شائع نہیں کیا گیا ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ دھماکے کے بعد فورسز نے موٹر سائیکل کے ٹکڑوں کو کیمپ منتقل کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے دھماکے کے بعد پاکستانی فورسز کے متعدد اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں دیکھا ہے۔

واضح رہے اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post