مند فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، شہید اورنگزیب کو انکے شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بی ایل اے

 


بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ11 جولائی کی رات ساڑھے گیارہ بجے ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے مند سورو میں قائم پاکستانی فوج کے کیمپ پر راکٹوں و دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ 28 دسمبر 2018 کو پاکستانی فوج کے حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ نے کیچ کے علاقے کوشک بلیدہ میں بی ایل اے کے ساتھی سرمچار اورنگزیب عرف مزار بلوچ کو سوراپی دپ کے مقام پر دھوکے سے بلا کر غیر انسانی ٹارچر کے بعد شہید کیا گیا تھا ۔ 

شہید اورنگزیب عرف مزار بلوچ ولد گلاب کا تعلق کوشک بلیدہ سے ہے۔ آپ 2016 میں تنظیم کا حصہ بنے اور شہادت تک مخلصی اور ایمانداری کے ساتھ فرائض انجام دیتے رہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ تنظیم شہید اورنگزیب عرف مزار بلوچ کی جہد اور قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش  کرتی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post