کوئٹہ اور تربت میں پاکستانی فورسز پر بم حملے متعدد اہلکار ھلاک و زخمی

 


کوئٹہ  اور تربت میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو دو مختلف بم حملوں میں نشانہ بنایا جن میں ھلاکتوں کی اطلاعات ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق  شال میں  پاکستانی فورسز کی گاڑی کے قریب بم حملہ ہوا  حملہ مغربی بائی پاس پر واقع اختر آباد کے علاقے میں کیاگیا۔ حملے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی گاڑی کو اس وقت دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جب ایف سی کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی۔

حملے میں عدنان نامی سپاہی سمیت معتدد فوجی اہلکاروں کی ھلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ جبکہ کہا جا رہا ہے ڈرائیور کی حالت تشویشناک ہے۔

 علاوہ ازیں ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقہ آپسر میں   رات  گئے ساڑھے آٹھ بجے نامعلوم افراد نے  شہید حیات کی شہادت کے مقام پر قائم فورسز کی چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ۔ جس  کے نتیجے میں فورسز کے جانی نقصان پہنچا ۔ 

تاہم ابھی تک ان دونوں حملوں کی زمہ داریاں کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post