بلوچ نیشنلسٹ آرمی بی این اے کے ترجمان بیبرگ بلوچ نے جاری بیان میں سبی میں ہونے والے حملوں کی ذمہداریاں قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے سرمچاروں نے جمعہ ہفتہ کی رات تقریبا 8 بج کے وقت ایک ساتھ سبی کے مرکزی بازار میں قائم فرنٹیئر کور ایف سی کے کیمپ پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جہاں فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا ۔ جبکہ دوسری جانب ایف سی کیمپ کے نزدیک واقع یوفون کے موبائل ٹاور کو فائرنگ کرکے ناکارہ کرنے کے علاوہ اسکے مشینری کوآگ لگاکر کر تباہ کردیا۔
دونوں حملوں کی ذمہداری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے ۔ اور اس عہد کو دھراتی ہے کہ بلوچستان کی آزادی تک ہماری کاروائیاں قابض دشمن کیخلاف جاری رہیں گے ۔