بلوچستان ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج پر حملہ کردیا۔
رپورٹر کے مطابق آج دو پہر کے وقت ضلع کیچ کے علاقہ بلیدہ گلی کے گاؤں میں مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے قافلے کے محافظوں پر حملہ کیا۔ اس حملے کے نتیجے میں پاکستانی فوجیوں کے جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔
ابھی تک کسی مسلح تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔