بولان میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

 


بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے آج صبح بولان میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو ایک بم حملے میں نشانہ بنایا۔

انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے مارگٹ کے علاقے میں پاکستان فوج کو سیکورٹی فراہم کرنے والے ایک خالی مورچے میں پہلے ہی سے دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا، دشمن فوج کے دو اہلکاروں کی مذکورہ مورچے میں پہنچنے پر سرمچاروں نے ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی سے انہیں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post