تربت میں ایک آئی ایس آئی اہلکار کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

 


بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ روز تربت شہر میں قابض پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے ایک اہلکار کو ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے تربت کے علاقے گوادر اسٹاپ پر پاکستانی خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلیجنس کے ایک خفیہ اہلکار ارشاد ولد گل محمد سکنہ سندھ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

ترجمان نے کہاکہ مذکورہ شخص بھیس بدل کر آئی ایس آئی کیلئے تربت شہر میں مخبری کا کام سرانجام دے رہا تھا۔

آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستان فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post