بارکھان میں بااثر شخصیات کی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا ۔ مظاہرین



بارکھان میں نوجوان اتحاد کی کال پر بلوچستان اسمبلی کے وزیر اور انکے بیٹے کی جانب سے دونوجوانوں کو بازار سے زبردستی اٹھائے جانے رات بھر ان پر تشدد کرنے پر احتجاجی مظاہرہ اور رکنی روڈ کو بلاک کیاگیا ۔

مظاہرے میں بی این آئی کے صدرشاہ زین بلوچ،نیشنل پارٹی کے سرگرم رکن سلیم کھیتران اور قبائلی وسیاسی نوجوان رہنما مسعوخان کھیتران ودیگر نمائندگان شریک تھے۔

اس موقع پر شاہ زین بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نوجوان پرامن ہیں اور قانونی راستہ اپنانے کے قائل ہیں گزشتہ دنوں صوبائی وزیر اور انکے بیٹے نے مل کر بارکھان نوجوان اتحاد کے دو ممبران کو زبردستی اٹھا کر اپنے ڈیرے لے کر گئے ۔

وہاں پر ان دونوں نوجوانوں پر روت بھر تشدد کرنے کے بعد انہیں کسی ویرانے پر چھوڑدیا۔لیکن اتنے دن گزرجانے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی ،  مجبورہوکراحتجاج کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے انتظامیہ سے دو مطالبات ہیں  ان نوجوانوں اور ان کے خاندان سمیت باقی تمام نوجوانوں کے تحفظ اور انکو اس طرح کی کارروائی نا کرنے کی ذمہ داری تحریری طور پر دینا ہوگی۔بصورت دیگر


احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔

اس موقع پر سلیم کھیتران اور  مسعود کھیتران نے  بارکھان نوجوان اتحاد کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post