ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد میں یجوانی جمالی اور عمرانی قبائل کے دو گروپوں میں واٹر کورس کے معاملے پر فائرنگ، جمعیت علما اسلام اوستہ محمد کے سرپرست اعلیٰ و قبائلی قبائلی شخصیت ھلاک ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق منگولی پولیس تھانہ کی حدود ٹرمنڈی میں عمرانی اور یجوانی جمالی قبائل کے دو گروپوں میں زرعی پانی کے واٹر کورس کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی جس کے باعث جمعیت علما اسلام اوستہ محمد کے سرپرست اعلیٰ معروف قبائلی شخصیت میر اسلم خان عمرانی گولیاں لگنے کے باعث ھلاک ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر لاش کو سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچایا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔