بلوچستان کے علاقے آواران میں پاکستانی فورسز کی فوج کشی جاری ، مسلح افراد کے مابین جھڑپ کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے دراجکور میں پاکستانی قابض فورسز کی زمینی اور فضائی آپریشن جاری ہے ۔ فورسز اور مسلح افراد کے مابین جھڑپ کی بھی اطلاع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے جھڑپ بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم اور سرکاری حمایت یافتہ گروہ ڈیتھ اسکواڈ کے مابین ہوا ہے جنھیں فورسز کی مدد حاصل ہے ۔
تاہم نقصانات کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں۔
آپ کو علم ہے بلوچستان بھر میں پاکستانی فوج نے مسلح جتھے گروہ تشکیل دے رکھے ہیں ۔
قوم پرستوں کا موقف ہے کہ مذکورہ گروہ لوگوں کو قتل و لاپتہ کرنے کے علاوہ مختلف سماجی برائیوں میں بھی ملوث ہیں جبکہ حکام کی جانب سے انہیں کھلی چھوٹ دی گئی ہے کہ وہ آزادانہ طورپر جرائم کرنے کیلے آزاد ہیں مگر انھیں آزادی پسندوں اور ان کے ہمدردوں کو فورسز کے کہنے پر کچلنا ہوگا ۔