آواران، ڈاکٹر عبد الحئی بلوچ فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

 


بلوچستان کے علاقے آواران بیدی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ولد حاجی محمد اسلم کو یکم جون 2024 کو قابض پاکستانی فورسز نے  اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ڈاکٹر عبد الحئی بلوچ ڈی ایچ کیو ہسپتال آواران کے آپریٹنگ تھیٹر (او ٹی) اسسٹنٹ تھے۔

زرائع کے مطابق ڈاکٹر کو لاپتہ کیے انتیس دن گزر چکے ہیں تاہم انہیں منظر عام پر نہیں لایا گیا اور نہی ڈاکٹر کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم کی جارہی ہیں کہ ان کا جرم کیا ہے؟

عبد الحئی کی خاندان نے تمام انسانی حقوق کے تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروں ،کارکنوں  سے اپیل کی ہے کہ مشترکہ طور پر ڈاکٹر کے باحفاظت بازیابی کے لیے آواز اٹھائیں۔

الخانہ نے سوشل میڈیا ایکس پر کیمپئن چلانے کا  اعلان کیا  ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post