بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب کوئٹہ میں زرغون گیس فیلڈ پر تعینات قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو ایک حملے میں نشانہ بنایا جبکہ اس دوران دشمن فوج کی نصب کردہ کیمروں کو بھی تباہ کردیا۔
انھوں نے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب گیس فیلڈ پر قائم قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر تعینات اہلکاروں پر جدید اسلحہ سے حملہ کرکے دو دشمن اہلکاروں کو ہلاک کردیا اور متعدد زخمی کردیئے۔
سرمچاروں نے اس دوران دشمن فوج کی جانب سے نصب کردہ جاسوس کیمروں کو نشانہ بناکر تباہ کردیا۔
بلوچ لبریشن آرمی پہلے ہی واضح کرچکی ہے کہ بلوچ قومی وسائل کی لوٹ مار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں کی استحصالی پروجیکٹس پر ہمارے حملے شدت کیساتھ جاری رہینگے۔